قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول تبدیل کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا شیڈول تبدیل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا غذات نامزدگی آج دن 12 بجے سے پہلے جمع کروائیں گے ۔قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران نو منتخب اراکین نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے اور اس کے بعد رول پر دستخط کا سلسلہ جاری ہے ۔اجلاس کی صدارت راجہ پرویز اشرف کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی اس وقت 366 اراکین پر مشتمل ہے جس میں سے 266 براہ راست منتخب ہو کر آ تے ہیں جبکہ باقی اراکین مخصوص نشستوں سے اسمبلی کا حصہ بنتے ہیں ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *