ملک میں بجلی وافر دستیاب ہے لیکن کمپنیاں۔۔۔؟ کارکردگی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان میں بجلی کی بیشتر تقسیم کار کمپنیاں (ڈسکوز) اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں جسکے بعد نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ان میں اصلاحات کی تجویز دی ہے۔نیپرا رپورٹ میں کہا گیا ہے کوئٹہ کمپنی کی کارکردگی سب سے خراب ہے، ملک میں بجلی وافر دستیاب ہے لیکن کمپنیاں اسے فروخت نہیں کر پا رہی ہیں۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی پر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف آئیسکو سو فیصد اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے، اس نے پرانے واجبات بھی وصول کیے ہیں جبکہ فیسکو اور گیپکو سو فیصد کے قریب پہنچی ہیں۔ پیسکو، لیسکو اور کے الیکٹرک 90 فیصد سے اوپر ہیں لیکن کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی، سیپکو اور حیسکو اپنے اہداف سے بہت پیچھے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی وافر دستیاب ہے لیکن کمپنیاں اسے فروخت نہیں کر پا رہی ہیں۔ تکنیکی وجوہات کے سبب لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *