لاہور(پاکستان امیج) پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہوگی۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پیپلز پارٹی کو بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں 3 وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کیلئے (ن) لیگ اور پی پی کمیٹیاں کام کررہی ہیں، پی پی سید علی حیدرگیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی پنجاب کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ جنوبی پنجاب سےمنتخب پیپلزپارٹی کےاراکین نےپارٹی قیادت سےپنجاب کابینہ میں شمولیت کامطالبہ کیاتھا۔
Pakistan Image