لاہور (پاکستان امیج)پنجاب کابینہ کی تشکیل کیلئے ن لیگ کی دیگر اتحادی جماعتوں سے مشاور ت مکمل ہو گئی ہے جس کے تحت کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں کی جائے گی ، پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ کیلئے اتفاق رائے ہو گیاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزراء کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے پہلے مرحلے میں ن لیگ سے 13 ، ق لیگ سے 2 اور آئی پی پی سے ایک وزیر ہو گا، پنجاب کابینہ میں بیگم ذکیہ شاہنواز ، مریم اورنگزیب، خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر، بلال یسین، مجتبیٰ شجاع الرحمان ،خضر حسین مزاری، منشاء اللہ بٹ ،عاشق کرمانی ،نعیم خان بھابھہ ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی ، احمد لغاری ، راحیلہ خادم حسین، سبطین بخاری کابینہ میں شامل ہوں گے۔۔
دوسرے مرحلے میں ملک آصف ، اختر بوسال، یاور زمان ، فدا حسین، ملک تنویر ، اسلم ملک ، اسد کھوکھر ، فرخ جاویداور سلمان نعیم جبکہ ق لیگ کے شافع حسین ، آئی پی پی کے غضنفر چھینہ کابینہ میں شامل ہوں گے ۔
Pakistan Image