لاہور قلندرز کے کپتان، حارث رؤف کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کیا بولے؟

ملتان (پاکستان امیج) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کہا ہے کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں حارث رؤف کی عدم دستیابی ان کے لئے تکلیف دہ ہے، فرنچائز کیلئے یہ ایک دھچکا ہے مگر حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے بھی اہم باؤلر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حارث اور ملکی کرکٹ کے مستقبل کیلئے انہیں صحت یاب ہونے کیلئے وقت دیا گیا ہے، ان کے جلد ٹھیک ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *