خواجہ سعد رفیق کا آنیوالی حکومت میں اہم کردار ہوگا،ایاز صادق

لاہور(پاکستان امیج)مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے، پاکستان اب نقصان نہیں اٹھا سکتا،ملک میں معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے، خواجہ سعد رفیق کا آنیوالی حکومت میں اہم کردار ہوگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ ہم کسی سے کوئی بدلہ نہیں لیناچاہتے، 2018 سے 2022تک جو دیکھا گیا اس پر نہیں چلنا چاہتے۔ان کاکہناتھا کہ جو اسمبلی میں رہ کر گئے ہیں ان کی خواہش ہے ملکر پاکستان کو مشکل سے نکالیں،پاکستان کو مشکل سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے،پاکستان مضبوط ہوگا تو ہم سب مضبوط ہونگے۔

لیگی رہنما نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے حکومت کو قومی اسمبلی میں ووٹ دینے کا کہا ہے ،شہبازشریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،پیپلزپارٹی نے قانون سازی میں بھی سپورٹ کرنے کا کہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *