پنجاب میں وزیر کون کون بنے گا؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے

لاہور (پاکستان امیج) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے جس کے دوران ممکنہ نام سامنے آ گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) کے 20، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے 2،2 اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک وزیر بنانے کا امکان ہے۔ مریم اورنگزیب، سلمان رفیق، عمران نذیر، بلال یاسین ، رانا محمد اقبال، مشااللہ بٹ اور عظمیٰ بخاری کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد خان کو سپیکر جبکہ ظہیر اقبال کو ڈپٹی سپیکر منتخب کر لیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *