شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)پاکستان پیپلزپارٹی کی نومنتخب ارکان شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عام انتخابات میں شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ، تاہم پارٹی نے مخصوص نشستوں کیلئے دونوں کے نام دے رکھے تھے،استعفیٰ کمیشن کی جانب سے جنرل الیکشن میں کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعدشازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے مخصوص نشست سے استعفیٰ دیا۔

ان کی جگہ شرمیلافاروقی اور سحرکامران مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئیں،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *