پنجاب میں حکومت سازی، ن لیگ نے کابینہ سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت سازی کے معاملے پر بڑا فیصلہ کرلیا، طے پایا ہے کہ صوبائی کابینہ مرحلہ وار تشکیل دی جائے گی۔

جیونیوز کے مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں پہلے مرحلے میں 15 ممبران اسمبلی کو وزارتیں دی جائیں گی، دوسرے مرحلے میں مزید 7 وزراء صوبائی کابینہ کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں شامل تمام وزراء کی پرفارمنس کا آڈٹ ہوگا، ن لیگ میں شامل ہونے والے بعض آزاد ارکان کو بھی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *