آصفہ بھٹو زرداری کو بھی ممبراسمبلی منتخب کرانے کا فیصلہ، کہاں سے ضمنی الیکشن لڑنے جارہی ہیں؟ جانئے

اسلام آباد(پاکستان امیج) مقامی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو NA196 شہداد کوٹ سے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی، اس سیٹ پر بلاول بھٹو نے حالیہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم اب وہ یہ سیٹ آصفہ بھٹو کیلئے خالی کریں گے۔

واضح رہے کہ ماضی میں محترمہ بینظیر بھٹو بھی اسی سیٹ پر الیکشن لڑ چکی ہیں گو کہ حالیہ الیکشنز میں آصفہ بھٹو اپنے بھائی بلاول بھٹو کی انتخابی مہم میں حصہ لیکرعملی سیاست کی ابتدا تو کر چکی ہیں تاہم ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وہ پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کا بھی باضابطہ آغاز کر سکتی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *