درخت کاٹنے والے ملزمان کو عدالت نے انتہائی دلچسپ مگر مفید سزا سنا دی

دادو(پاکستان امیج) دادو کے جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان اللہ فل نے تین ملزمان کو 18 ماہ کے دوران 50/50 درختوں کے پودے لگانے کا حکم دیا ہے، پودے عوامی مقامات، دیہات کے باہر سمیت دیگر مقامات پر لگائے جائیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق تینوں ملزمان پروبیشن افسر کو رپورٹ کریں گے، واضح رہے کہ لیاقت، مجاھد اور قاسم چانڈیو نے 2 ماہ قبل کچے کے علاقے کیٹی للیہ سے غیرقانونی طور درختوں کی کٹائی کی تھی جس دوران محکمہ جنگلات کے ملازمین نے پکڑ لیا تھا جن پر تھانہ جھلو پر فاریسٹ افسر خادم حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *