ڈیوڈ وارنر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

سڈنی (پاکستان امیج) آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے آخری ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا۔ یہ آسٹریلیا کا جون میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آخری ٹی ٹونٹی میچ ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ وارنر کو گروئن کی تکلیف ہے جس کے سبب وہ میچ سے باہر ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *