بنگلہ دیش سے جیت کے بعد پلئیر آف دی میچ حارث رؤف کا بیان

لاہور(پاکستان امیج)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ آج بہت گرمی تھی لیکن پیشہ ور کھلاڑی کو ان مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم نے لاہور میں بہت کرکٹ کھیلی ہے،فینز کو یہاں اچھی پرفارمنس کی امید ہوتی ہے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باؤلنگ یونٹ کے طور پر ہم ہر ٹیم کے خلاف پلان کرتے ہیں اور پھر اپنے اپنے رول کے مطابق کھیلتے ہیں ،ہماری کوشش ہوتی ہے کہ جو رول ہمیں دیا جائے اس پر عمل کریں ۔حارث رؤف نے کہا کہ لاہور کی پچ پر آپ وکٹ ٹو وکٹ گیند کرتے ہیں ،میں نے یارکر لینتھ پر باؤلنگ نہیں کی کیونکہ اس کی ضرورت نہیں تھی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *