اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جو وزیراعظم کے منصب کے امیدوار تھے انہیں نیا خطاب مل گیا ہے اور یہ خطاب انہیں ان کے والد آصف علی زرداری نے دیا ہے ۔ ، گذشتہ شب حکومت سازی کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری سب سے زیادہ خوشگوار موڈ میں نظر آئے۔آصف علی زرداری نے ایک موقع پر اپنے صاحبزادے کے شانے پر ہاتھ رکھتے ہوئے انہیں ’’ پرنس چارمنگ‘‘ قرار دیااور دوسری طرف اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے شہباز شریف کو میرے ’’بھائی شہبازشریف‘‘ کہہ کر پکارا۔پریس کانفرنس کے آغاز پر بلاول بھٹو زرداری نے ایک لکھی ہوئی چٹ بھی نامزد وزیراعظم شہباز شریف کو پکڑائی ۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image