سریے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا

لاہور(پاکستان امیج) لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 5ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لوکل اور برانڈڈ سریئے کی قیمت میں 4سے 5ہزار روپے فی ٹن کا اضافہ ہوگیا ہے، لوکل سریا 2 لاکھ 36 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 40 ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریا 2 لاکھ 55 ہزار روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن پر ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق لوہا منڈیوں میں سکریپ اور خام لوہا 1 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن تک فروخت ہورہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *