پرویز الہٰی کے بیان پر چودھری سالک کا رد عمل

لاہور (پاکستان امیج) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے بیان پر چودھری سالک حسین کا ردعمل بھی آگیا ، کہتے ہیں کہ پورے پاکستان اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو معلوم ہے وزیر بننے کا شوق کسے تھا، چودھری شجاعت ان کے اصرار پر 3 بار پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس گئے کہ مونس کو وزیر بنا دو۔

چودھری سالک نے کہا کہ پرویز الہٰی کے اصرار پر پی ڈی ایم سے ان کے لیے وزارت اعلیٰ مانگی،مجھے نہ تب وزیر بننے کا شوق تھا نہ بعد میں۔

انہوں نے کہا کہ ماموں جان بیٹے کا غصہ مجھ پر نکال رہے ہیں کوئی بات نہیں میرے بڑے ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ مجھے چودھری شجاعت حسین نے خود پی ٹی آئی میں بھیجا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *