پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے دوران بدنظمی، ٹینٹ اکھاڑ دیا گیا

کراچی (پاکستان امیج) سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے دوران بدنظمی کے سبب ٹینٹ اکھاڑ دیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ تعلیم کے گریڈ 16 کی اسامیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، این ای ڈی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں ٹیسٹ کے دوران شدید بدنظمی کے دوران ٹینٹ ہی اکھاڑ دیا گیا۔

سندھ پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی ساکھ برقرار رکھنے کیلئے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پیپر لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *