کراچی (پاکستان امیج) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سےایک ملزم ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دونوں جاب سے فائرنگ ہوئی، ایک کار لفٹر مارا گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان نے گزشتہ شام نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے کوسٹر چھینی تھی اور ٹھٹھہ لے کر جا رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تعاقب کرنے پر مقابلہ شروع ہو گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی۔
Pakistan Image