ریاض جانیوالے سعودی ائرلائنز کے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی(پاکستان امیج) ڈھاکا سے ریاض جانے والی سعودی ائرلائنز کی پرواز نے منگل کی صبح کراچی میں طبی بنیاد پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق سعودی ائرلائنز کی پرواز ایس وی 802 نے منگل کی صبح ساڑھے سات بجے کراچی میں لینڈ کیا۔ ڈھاکا سے روانگی کے بعد بھارتی فضائی حدود میں مسافر کی طبیعت خراب ہوئی، جس پر ائر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی میں لینڈنگ کی اجازت دی۔

لینڈنگ کے موقع پر کراچی ائرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے ہنگامی اقدامات کیے۔ سعودی طیارے کے لینڈ کرتے ہی ڈاکٹرز فوری طور پر پہنچ گئے اور

میڈیکل ٹیم نے طیارے میں سوار مسافر کا معائنہ کیا اور اسے طبی امداد فراہم کی ۔ 44 سالہ بنگلادیشی مسافر ابو طاہرہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا۔

بعد ازاں مسافر کی طبیعت بہتر ہونے پر پرواز کراچی سے ریاض روانہ ہوگئی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *