پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور

لاہور / اسلام آباد(پاکستان امیج) پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے شوہر عتیق ریاض کی ضمانت منظور ہوگئی

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اس حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی۔

ملزم عتیق ریاض کو پولیس نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں گرفتار کررکھا ہے، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔

عتیق ریاض کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *