ورون دھون کی اہلیہ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

ممبئی(پاکستان امیج) بالی ووڈ فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ایئر’ سے شہرت پانے والے معروف اداکار ورون دھون بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والد بننے والے ہیں۔

ورون دھون نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی۔

مذکورہ تصویر ورون دھون اور نتاشا کے نئے فوٹو شوٹ کی تھی جوکہ اکثر جوڑے اپنے بچے کی پیدائش سے قبل کرواتے ہیں۔

ورون دھون نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ اور اُن کی اہلیہ بہت جلد والدین بننے والے ہیں، اس خوشی کے موقع پر ہمیں آپ کی دُعاؤں اور پیار کی ضرورت ہے۔

اداکار کی پوسٹ پر بالی ووڈ شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ورون دھون نے سال 2021 میں اپنے بچپن کی دوست اور ڈیزائنر نتاشا دلال کے ساتھ شادی کی تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان مبینہ علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئیں۔

لاہور(پاکستان امیج )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی بلال قریشی اور عروسہ قریشی کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *