پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

لاہور(پاکستان امیج)پاکستان سپرلیگ کے دوسرے میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٹاس ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے اور بولنگ کافیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی رائیلی روسوو کرینگے۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کاکہناتھا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو 160رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے،دوسری بیٹنگ میں موسم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزرائیلی روسوونے کہاکہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بناناچاہتے ہیں،ایک وقت میں ایک گیم پر فوکس بنانا چاہتے ہیں،نیا سیزن ہے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *