موجودہ سیاسی صورتحال، شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا

کراچی (پاکستان امیج) ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

اس مرتبہ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھا کہ عام آدمی ہر روز کی ایک نئی کہانی سے تنگ آگیا ہے، اُس کا مسئلہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے، فیصلہ سازوں سے ہاتھ جوڑ کر التماس ہے کہ آپس میں مل بیٹھ کر مُلک کو اس ہیجانی کیفیت سے نکالیں۔

سابق کپتان نے لکھا کہ پہلے ہی بہت تماشہ بن گیا ہے، اب یہ وطن مزید صدمے برداشت نہیں کرسکتا۔ خدارا ااپنی آنے والی نسلوں اور اپنے ملک کے لیے سب ایک ہو جاؤ۔

خیال رہے کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *