راولپنڈی (پاکستان امیج) اڈیالہ جیل میں چند روز قبل چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونیوالی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، چوہدری پرویز الہیٰ کیساتھ رشتہ دار خاتون سمیراالہیٰ اور اہلیہ قیصرہ الہیٰ نے ملاقات کی ہوئی جس کے بعد رشتہ دار خاتون نے چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتایا ہے۔
جیونیوز کے مطابق ملاقات کے بعد قیصرہ الہیٰ کا کہنا تھا ان کی پرویز الہیٰ سے خاندانی معاملات پر بات ہوئی ہے، سیاسی بات صرف اتنی ہوئی کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پرویز الہیٰ کی رشتہ دار سمیرا الہیٰ نے چند روز پہلے پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ پرویز الہیٰ نے اُس ملاقات میں چوہدری شجاعت کو کہا کہ آپ کے بچوں نے جو کچھ کیا ہے وہ اسے کبھی نہیں بھلا سکیں گے، پرویز الہیٰ کا مؤقف تھا کہ سیاسی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے جبکہ خاندان سے متعلق فیصلہ وہ اپنی اہلیہ قیصرہ الہیٰ سے مشورہ کر کے بتائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل اڈیالہ جیل میں چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات 2 گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں پرویز الہیٰ کی صحت، جیل میں سہولیات اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ملاقات میں خاندانی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
Pakistan Image