لاہور (پاکستان امیج)وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف ا?ئی اے ) نے منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ملزم چودھری مونس الٰہی کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔سماکے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چودھری مونس الٰہی کی جائیدادوں کو منجمد کر دیا گیا ہے جبکہ سپیشل سینٹرل عدالت نے انہیں آگے ٹرانسفر کرنے سے بھی روک دیا ہے،ایف آئی اے کی جانب سے اس بارے رپورٹ سپیشل سینٹرل عدالت میں پیش کردی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے کیس کی گزشتہ سماعت کے تحریری حکم میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی اس عدالت سے اشتہاری ہوچکا ہے اور عدالت نے ایف آئی اے سے مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز میں ہونے والی مزید پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے۔رپورٹ کے مطابق مونس الٰہی کی نیو گارڈن ٹاو¿ن میں چار کینال کی جائیداد کو منجمد کیا گیا، ایم ای کیپیٹل کمپنی اورشو روم کو بھی منجمد کیا گیا ہے۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ایس ای سی پی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متعلقہ کمپنی کے شیئرزآگے ٹرانسفر نہ کرے۔تحریری حکم کے مطابق عدالت نے کیس کی مزید سماعت چودہ مارچ تک ملتوی کی ہے۔
Check Also
رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …
Pakistan Image