پشاور (پاکستان امیج) پشاور کے علاقے اعجاز آباد کےایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ملبے سے بچے اور خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ 4 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا سلنڈر سے گیس کی لیکیج کے باعث ہوا ہے۔
Pakistan Image