پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹ خریدنا لازمی، وی آئی پی باکس کے مفت ٹکٹوں کی فراہمی بند کرنے کا حکم کس نے دیا؟

لاہور (پاکستان امیج) پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل میچز کے وی آئی پی باکس کے مفت ٹکٹوں کی فراہمی بند کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سپر لیگ 9 کے میچز دیکھنے ہیں تو ٹکٹ خریدنا ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مفٹ ٹکٹ بند کرا دیئے۔ انہوں نے وی آئی پی کلچر ختم کرتے ہوئے باکس کے ٹکٹ بھی فروخت کرنے کا حکم دے دیا۔

بتایا گیا ہے کہ محسن نقوی نے ایڈمنسٹریٹو اور سکیورٹی اخراجات پر بھی کٹ لگا دیا۔ اس طرح پی سی بی کو 25 کروڑ کی بچت ہو گی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *