اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت سازی کیلیے(ن) لیگ کی حمایت کا فیصلہ کیوں کیا؟ اس حوالے سے پی پی پی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بحران حل کرنے کیلئے ن لیگ کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کھپے کی بات کی ۔ وہ نجی ٹی وی کےپروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پیپلز پارٹی کے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ولید اقبال بھی شریک تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ میں وزیراعلیٰ کے ناموں پر غور شروع کر دیاہے جس سلسلے میں4 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے جن میں ناصر حسین شاہ کا نام بھی شامل ہے ۔
Pakistan Image