(ن) لیگ ایم کیوایم کو وفاقی کابینہ میں کتنی وزارتیں دے گی؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

کراچی (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) نے حکومت سازی میں ایم کیو ایم کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے حکومت میں بھی شامل ہونے کی پیشکش کی ہے۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز” کے مطابق ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں 6 وزارتوں کی آفر کی گئی ہے جس میں 4وفاقی وزیر،1 وزیر مملکت اور 1 مشیر شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت میں آئی ٹی، اوور سیز پاکستانی، پورٹ اینڈ شپنگ، صحت کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔تاہم ایم کیو ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک ہماری آئینی ترامیم کو آئین کا حصہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک کابینہ میں شمولیت ہمارے لیے مشکل ہوگی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *