محکمہ موسمیات نے موسم کے بارے میں نئی پیشگوئی کر دی

کراچی (پاکستان امیج)محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی میں آج بھی بادل چھائے رہیں گے جس کے باعث ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔شہر میں مشرق سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *