کیا پیپلز پارٹی نے مذاکرات میں آصف زرداری کو صدر بنانے کی شرط رکھی ؟ ن لیگ کا بیان سامنے آ گیا

لاہور(پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی نے صدر مملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے کہا کہ شہبازشریف کو اتحادیوں سے کام کرنے کا تجربہ ہے اور وہ اتحادیوں کے ساتھ بہتر انداز میں کام کرسکتے ہیں جب کہ آصف زرداری معاملہ فہم ہیں، انہیں چیزوں کا ادراک ہے اور وہ اس معاملے میں تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے صدرمملکت کے عہدے کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہم نے کوئی کمٹمنٹ کی ہے، امید ہے فضل الرحمان حکومت کا حصہ بن جائیں گے۔

دوسری جانب احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کابینہ میں شامل ہوگی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک پارٹنربوجھ اٹھائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز کی رہنمائی کے لیے تجربہ کار ٹیم موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *