شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کا معاملہ ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہین عدالت کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ

اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے معاملے پر ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز ودیگر کیخلاف توہین عدالت کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا عندیہ دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت ایڈووکیٹ شاہ خاور نے استدعا کی کہ ہمیں کیس میں مزید وقت چاہئے،جسٹس بابرستار نے کہاکہ ہم پہلے ہی بہت زیادہ وقت دے چکے ہیں،آج کل ہم رات 12بجے تک عدالت لگاتے ہیں اور انصاف فراہم کرتے ہیں،پہلے بھی بتا چکا ہوں کیس کے میرٹ پر بات کروں گا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *