بابراعظم نے گزشتہ شب پچ میں ایسی کیا بات دیکھی کہ آج بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم میں ایک کھلاڑی کو تبدیل کر دیا ؟ جانئے

اسلام آباد (پاکستان امیج) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ قومی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیاہے ۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہاہے کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، لیکن پچ پر تھوڑی بہت گھاس ہے جسے ہم استعمال کرنا چاہتے ہیں، ہم نے فاسٹ باولرز کو کھلانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہم میچ سے متعلق پرامید ہیں ، ہم ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے ، ہم نے گزشتہ شب دیکھا کہ حالات فاسٹ باولرز کیلئے سازگار تھے اس لیے فاسٹ باولر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیاہے ، کبھی کبھار رات کے وقت اور کبھی پہلی اننگ میں پچ باولرز کیلئے سازگارہوتی ہے ۔جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *