پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین جماعت اسلامی میں شامل ہو رہے ہیں یا نہیں؟ بیرسٹر گوہر کی وضاحت

اسلام آباد (پاکستان امیج) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما گوہر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

جیو نیوز کی خصوصی الیکشن ٹرانسمیشن میں گفتگو کے دوران گوہر خان نے کہا کہ اپنی پوزیشن پر سمجھوتے کے بجائے اپوزیشن میں بیٹھیں گے، قومی اسمبلی میں اپنی جماعت بنانے کے بجائے کسی پارٹی کو جوائن کرنے کو ترجیح دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کونسی ہوگی؟ یہ فیصلہ ایک سے دو دن میں کرلیں گے، جس پارٹی کو جوائن کریں گے، ایسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گے جسے متنازع بنایا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا جس بھی پارٹی کو ہمارے آزاد ارکان جوائن کریں گے، ان سے مخصوص نشستیں اپنے لیے لیں گے، اس پارٹی کو سیٹیں نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو جوائن کرنے کے لیے ان سے نہ اب تک کسی نے رابطہ کیا اور نہ ایسی تجویز زیرِ غور ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *