محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے سود مند ثابت ہوں گے: سرفراز احمد

کراچی(پاکستان امیج)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عامر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےلیے سود مند ثابت ہوں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر نے 2 سال میں جہاں بھی لیگ کھیلی وہ ٹیم ٹاپ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور سہیل خان نئی اور پرانی گیند کروانے کے ماہر ہیں۔سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی بننے پر مبارکباد دی۔

انکا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے محسن نقوی نے بہترین کام کیے۔سرفراز احمد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کےلیے غیرملکی کھلاڑی میچز شروع ہونے سے پہلے آجائیں تو اچھا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر گلین فلپس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ(پاکستان امیج)نیوزی لینڈ کے جارح مزاج آل راؤنڈر گلین فلپس نے بھارت کے خلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *