ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہوا؟ (ن) لیگی ترجمان کا بیان آ گیا

لاہور (پاکستان امیج) ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات سے متعلق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا بیان آ گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) میں بنیادی نکات طے پا گئے، دونوں جانب سے سیاسی تعاون پر اتفاق کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان ملک و قوم کے مفاد میں ساتھ چلنے پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور تجاویز کا تبادلہ ہوا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قائدین اور نوازشریف نے اب تک دوسری جماعتوں یا امیدواروں کے ساتھ ہونے والے رابطوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *