لاہور (پاکستان امیج) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی دعوت پر ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے مطالبات کی فہرست نوازشریف کے سامنے رکھ دی۔ ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے کی صورت میں سندھ کی گورنر شپ مانگ لی۔ کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں میں ایم کیو ایم کو آن بورڈ رکھا جائے گا۔ مسلم لیگ (ن) نے ایم کیو ایم کے ساتھ چلنے پر اتفاق ظاہر کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم حکومت سازی کے مشاورتی عمل میں شریک رہیں گے۔ لیگی قیادت نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان مصالحانہ کردار ادا کرنے کی حامی بھر لی۔
نوازشریف نے ایم کیو ایم کیساتھ معاملات طے ہونے پر شہباز شریف کو ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کیساتھ مصالحانہ کردار ادا کریں۔ دونوں پارٹیوں نے مستقبل میں ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے لائحہ عمل پر بھی غور و حوض کیا۔
Pakistan Image