الیکشن کے بعد سونا سستا ہوگیا

کراچی (پاکستان امیج) ملک میں عام انتخابات اور ایک روز کے استحکام کے بعد سونا سستا ہوگیا اور فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1200 روپے کمی ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپےہوگئی، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1028 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 83 ہزار 728روپے ہوچکی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2025 ڈالر فی اونس ہے، پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2045 ڈالر فی اونس ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *