ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ کے نتائج چیلنج کردیئے

سیالکوٹ (پاکستان امیج ) آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 71 سیالکوٹ کے نتائج چیلنج کردیئے۔

ریحانہ ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار نے عدالت سے الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی ۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 71 سیالکوٹ 2 کے 358 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *