انتخابات کے بعد حکومت بنانے کی دوڑ، ایم کیوایم نے بھی بڑا اعلان کر دیا

کراچی (پاکستان امیج ) عام انتخابات کے اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایم کیوایم 17 سیٹیں جیت چکی ہے جس کا دعویٰ گزشتہ شب پولنگ کے اختتام کے بعد رات نتیجے کے دوران ہی کر دیا گیا تھا لیکن اب خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ ان کی جماعت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دی گی بلکہ حکومت بنانے میں مدد کریں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستانی آئین میں وہ اصلاحات لانا ہوں گی جن سے 23 سیاسی گھرانوں کو نہیں 23 کروڑ عوام کو تحفظ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معاشی نہیں نیتوں کا بحران ہے ، ملک میں تجارتی نہیں اعتماد کا خسارا ہے ، پاکستان کو اُس جمہوریت کی ضرورت نہیں جس کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچیں ۔ان کا کہناتھا کہ حکومت بنانے میں مدد دیں گے ،ان کی پارٹی جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *