اسلام آباد(پاکستان امیج)اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی اسلام آبادکو 25ہزار جرمانہ ادا کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ آئی جی کو کہیں جرمانہ ادا کریں ورنہ توہین عدالت لگا کر جیل بھیجیں گے،آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ جب مقدمات بنے تب گرفتاری کیوں نہیں کی؟سال 2014کے مقدمات کا کیا سٹیٹس ہے،ان مقدمات کو 10سال ہو گئے ہیں۔
عدالت نے استفسار کیا کیا آئی جی اسلام آباد نے 25ہزار جرمانہ ادا کیا ہے؟جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ آئی جی کو کہیں جرمانہ ادا کریں ورنہ توہین عدالت لگا کر جیل بھیجیں گے،آپ نے عدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے،عدالت نے آئی جی اسلام آبادکو 25ہزار جرمانہ ادا کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
Pakistan Image