لاہور(پاکستان امیج)قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنے کاسلسلہ جاری ہے، لاہور کے حلقے این اے 129میں حماد اظہر کے والد میاں اظہر نے لیگی امیدوار میاں نعمان کو ہرا دیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزادامیدوار میاں اظہر ایک لاکھ 3718ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے محمد نعمان 71540ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
Pakistan Image