لاہور (پاکستان امیج)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے 119 سے میدان مار لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے حلقہ این اے 119 میں 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد میدوار شہزاد فاروق 68 ہزار 376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو پاکستان بھر میں قومی اسمبلی کی 265 جنرل نشستوں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 590 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔پنجاب اسمبلی کی 297 میں سے 296 اور سندھ کی 130 ، بلوچستان کی 51 اور خیبرپختونخوا سمبلی کی 130 میں سے 128 نشستوں پر عوام کی جانب سے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا گیا۔
Pakistan Image