نتائج میں تاخیر کی وجہ رابطوں میں کمی تھی

اسلام آباد(پاکستان امیج) وزارت داخلہ کا کہنا کہ نتائج میں تاخیر کی وجہ رابطوں میں کمی تھی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ریٹرننگ افسروں تک نتائج کی پروسیسنگ میں تاخیر سے متعلق عوام اور میڈیا کے خدشات کا جائزہ لیا۔ تاخیر کی وجہ رابطوں میں کمی تھی جو کہ فول پروف سیکورٹی کے لیے اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کا نتیجہ تھی۔

وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ عملے اور بیلٹ دونوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع پروٹوکول ہیں جس میں خاصا وقت صرف ہوا۔ صورتحال اب تسلی بخش ہے اور توقع ہے کہ نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *