عام انتخابات، ووٹنگ کے نتائج رات کتنے بجے تک جاری ہوں گے ؟ چیف الیکشن کمشنر نے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(پاکستان امیج)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاہے کہ ریٹرنگ افسران نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرناہے ، نتائج رات 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ عوام کو حتمی پولنگ سکیم جاری ہوتے ہی اپنا ووٹ چیک کرلینا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن نے بے بسی کا اظہار نہیں کیا بلکہ وہ پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے ، سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر موبائل سروس بند کی گئی ہے ، موبائل سروس بحال کرنے کے احکامات جاری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ ریٹرنگ افسران نے رات 2 بجے تک نتیجہ جاری کرناہے ، نتیجہ رات 2 بجے سے پہلے بھی آ سکتا ہے ۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *