صدر مملکت عارف علوی بھی ووٹ کاسٹ کر دیا، سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں

کراچی(پاکستان امیج)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں۔

صدر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں نمائندے منتخب کرنے کیلئے آپ کے ووٹ کے ذریعے آپ کی رائے مانگی ہے۔ یہ آپ کی اسلامی، آئینی اور شہری ذمہ داری ہے۔ میں بمعہ اہل و عیال اپنے پولنگ سٹیشن پر پہنچا، قطار میں کھڑے ہوئے اور ووٹ دیا۔ صدر عارف علوی نے کہاکہ آپ سب سے بھی درخواست ہے کہ باہر نکلیں اور اپنا ووٹ کا حق استعمال کریں۔ آج پاکستان کو آپ کی رائے کی اتنی ضرورت ہے جتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *