بلاول بھٹو زرداری کا موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ

لاڑکانہ(پاکستان امیج) چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے موبائل سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ” ایکس” (ٹوئٹر) پر بیان میں پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل سروس فوری طور پربحال ہونا چاہیے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اپنی پارٹی کو ہدایت کی ہے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور عدالت سے رابطہ کریں۔

عام انتخابات میں پولنگ کے آغاز سے قبل سیکورٹی خدشات کے باعث ملک بھر میں موبائل سروس بند کردی گئی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے لیے وزارت داخلہ کو نہیں کہیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *