اسلام آباد(پاکستان امیج)تحریک انصاف کے نامزد امیدوار عامر مغل کی دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظورکرلی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2لاکھ روپے مچلکوں کے عوض 10روزہ عبوری ضمانت منظور کی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست پر سماعت کی،عامر مغل اسلام آباد سے این اے 46سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں،انسداددہشتگردی عدالت نے عدم پیروی پر عامر مغل کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔
Pakistan Image