نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے:خورشید شاہ

سکھر (پاکستان امیج) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف 2014 کے دھرنے کے دوران اقتدار اور ملک چھوڑنے کیلئے تیار تھے۔

جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کہا مجھے صرف آصف علی زرداری ہی بچا سکتا ہے ،آصف علی زرداری نے ہی 2014 میں نواز شریف کی حکومت بچائی، نواز شریف نے کہا تھا میں اور میرا خاندان آصف زرداری کا احسان کبھی نہیں بھول سکتے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف اتنے بھی بیمار نہیں تھے، بس بیماری کے بہانے ملک سے بھاگنا تھا، نواز شریف سزا یافتہ ہو کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، نواز شریف ڈیل کر کے لاڈلا بن کر وطن واپس آتے ہیں تو قانون بے بسی کی تصویر بن جاتا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *