کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

کراچی(پاکستان امیج)کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کراچی میں نرسری، آئی آئی چند ریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، صدر اور ایم اے جناح روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے شہر زیارت میں ہلکی برفباری ریکار ڈ کی گئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share

Check Also

رواں مالی سال ترسیلاتِ زر 44 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(پاکستان امیج) وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *